20 جولائی، 2013، 12:59 PM

پاکستان

خیبرایجنسی اورایف آرکوہاٹ میں 28 سلفی وہابی طالبان دہشت گرد ہلاک

خیبرایجنسی اورایف آرکوہاٹ میں 28 سلفی وہابی طالبان دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/20 جولائی/2013ء: پاکستان کے علاقہ خیبرایجنسی اورایف آرکوہاٹ میں طالبان دہشت گردوں اورسکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 28طالبان دہشت گرد ہلاک اور 6 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ خیبرایجنسی اورایف آرکوہاٹ میں طالبان دہشت گردوں اورسکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 28طالبان دہشت گرد ہلاک اور 6 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل میں طالبان شدت پسندوں اورفورسزکے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں 10 شدت پسند ہلاک ہوئے اور ان کے دو ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔کارروائی کے دوران 2سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے،دوسری جانب ایف آر کوہاٹ کے علاقے خرمہ تنگ میں سکیورٹی فورسز اور سلفی وہابی طالبان شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ جاری ہے،جس میں اب تک 18 سلفی وہابی شدت پسندمارے جاچکے ہیں اور ان کے 2 ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں جبکہ اس کارروائی میں 4 سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ طالبان دہشت گردوں کو پاکستان کے سلفی وہابی مدارس میں تربیت دی جاتی ہے اور دیوبندی مکتبہ فکر ان کی پشتپناہی کررہا ہے طالبان کو سعودی عرب اور اور امریکہ نواز دیگر عرب ریاستوں سے بھی مالی امداد ملتی ہےطالبان اور القاعدہ کا مقصد صرف مسلم ممالک کو کمزور بنانا اور امریکی و اسرائیلی اہداف کے لئے کام کرنا ہے۔

News ID 1825208

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha